"ڈیموکریسی سمٹ " امریکی ڈیموکریسی کی منافقت کا عکاس

2023/03/30 10:58:47
شیئر:

امریکہ کے زیراہتمام نامنہاد " ڈیموکریسی سمٹ " کے حوالے سے زیمبیا کی تیسری لبریشن موومنٹ پارٹی کے چیئرمین انوکے ٹنگا نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ خود کو جمہوریت کی مثال کے طور پر پیش کرتا ہے ، تاہم اس کی بالادستی بین الاقوامی نظم و ضبط کو شدید نقصان پہنچاتی ہے اور وہ اپنی اس بڑی خرابی کو نظرانداز کیے ہوئے ہے۔ایسے دوہرے معیار سے امریکی ڈیموکریسی کی منافقت ظاہر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے مفادات کی بنیاد پر عمل کرتا ہے اور دوسرے ممالک کی ترقی پر کبھی غور نہیں کرتا اور اس کے اپنے ملک کو  نسل پرستی کے مسئلے کا سامنا ہے، اسی لیے یہ جمہوریت جس پر امریکہ عمل پیرا ہے، منافقت پر مبنی ہے۔