امریکہ نے ایرانی اثاثے منجمد کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ، عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ

2023/03/31 09:30:43
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق تیس مارچ کو عالمی عدالت انصاف نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ امریکہ نے متعدد ایرانی اثاثے منجمد کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔  30 مارچ کو ایران کی وزارت خارجہ نے عدالت کے اس فیصلے کی حمایت کا اظہار کیا اور بیان دیا کہ اس فیصلے سے ثابت ہوا ہے کہ ایران کا دعوی مناسب اور قانون کے مطابق ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ ایران سفارت کاری  اور قانون کے ذریعے  ایرانی عوام کے حقوق اور قومی مفادات کا تحفظ کرے گا۔

دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف نے  30 مارچ کو یہ فیصلہ سنایا ہے کہ امریکہ نے غیرقانونی طور پر ایرانی کاروباری اداروں کے اثاثوں کو منجمد  کیا ہے۔ عدالت نے امریکہ کو اس کا معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔