امریکہ کو ایک معقول اور عملی چائنا پالیسی کی جانب لوٹنا چاہیے، وانگ ای

2023/03/31 19:35:25
شیئر:
31 مارچ کو سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے بیجنگ میں امریکہ چین تعلقات سے متعلق قومی کمیٹی کے چیئرمین اسٹیفن اورلنس سے ملاقات کی۔
وانگ ای نے کہا کہ اس وقت چین امریکہ تعلقات کو بہت سی مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے اور انہیں امید ہے کہ امریکہ چین تعلقات سے متعلق قومی کمیٹی اور امریکہ کی جانب سے مزید دانش مند اور دوستانہ افراد چین امریکہ تعلقات کو مستحکم ترقی کی راہ پر واپس لانے میں تعمیری کردار ادا کریں گے۔
وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور امریکہ کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے امریکی فریق کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان بالی اجلاس میں طے پانے والے اتفاق رائے پر صحیح معنوں میں عمل درآمد کرنا چاہیے، ایک معقول اور عملی چائنا پالیسی کی جانب لوٹنا چاہیے اور چین پر دباو ڈالںا یا اسے محدود کرنے کی کوششیں  بند کرنی چاہیے۔وانگ ای نے امور تائیوان  پر چین کے سنجیدہ موقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ امریکہ کو اپنے الفاظ کا پاس رکھنا  چاہئے اور عملی اقدامات کے ذریعے چین امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیاد کا تحفظ کرنا چاہئے۔
 اورلنس نے سعودی عرب۔ ایران مصالحت میں سہولت کاری پر چین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ ایک اہم سفارتی کامیابی ہے جو ایک ذمہ دار اسٹیک ہولڈر کی حیثیت سے چین کے اہم کردار کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے  چین کی جانب سے اصلاحات کو گہرا کرنے اور کھلے پن کے مضبوط اشارے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی کپلنگ نہ صرف  امریکہ اور چین بلکہ دنیا کے مفاد میں بھی نہیں ہے۔