بوآو ایشیائی فورم کی سالانہ کانفرنس اختتام پزیر

2023/03/31 19:13:40
شیئر:

چین کے صوبہ ہائی نان میں منعقدہ بوآو ایشیائی فورم کی سالانہ کانفرنس اکتیس تاریخ کو اختتام پزیر ہو گئی۔فورم میں شریک تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے کہا کہ چینی معیشت کی پائیدار، مستحکم اور صحت مند ترقی دنیا کے تمام ممالک کو ترقی کے ثمرات بانٹنے کی اجازت دے رہی ہے اور چین کی نئی ترقی دنیا کے لیے نئے مواقع فراہم کر رہی ہے۔
چار روزہ اجلاس کے دوران تمام فریقوں  نے متعدد موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، عالمی معیشت کی بحالی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے تجاویز پیش کیں اور اہم مثبت نتائج حاصل کیے۔ مہمانوں کا کہنا تھا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک چین کی معیشت نے اچھی شروعات کی ہیں، صنعتی چین اور سپلائی چین مکمل طور پر بحال ہو چکی ہے، روزگار  اور  قیمتیں عام طور پر مستحکم رہی ہیں اور کئی بین الاقوامی اداروں نے رواں سال چین کی معاشی ترقی کے لیے اپنی توقعات بڑھا دی ہیں۔ چین نے رواں سال کے لیے اپنی اقتصادی ترقی کا ہدف تقریباً 5 فیصد مقرر کیا ہے جو عالمی معیشت کی بحالی کے لیے ایک طاقتور محرک بن جائے گا۔