نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل شی جن پھنگ کے سوشلسٹ نظریے پر عمل جاری رہے گا

2023/03/31 15:45:10
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے تیس تاریخ کو نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل شی جن پھنگ کے سوشلسٹ نظریے کے اجتماعی  مطالعہ  کا اہتمام کیا ۔ پارٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پوری پارٹی کو نئے  عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں فکر کا گہرائی سے مطالعہ کرنا چاہیے  اور اس پر عمل درآمد  کرنا چاہیے تاکہ ترقی کی ایک مضبوط نظریاتی بنیاد رکھی جا سکے ، اس ضمن میں یہ اجلاس ایک مثالی کردار ادا کرے گا۔ 
 شی جن پھنگ نے شرکاء کے خیالات سننے کے بعد اپنے خطاب میں واضح کیا کہ نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریے کا مطالعہ اور اس پر عمل درآمد ،  نئے عہد  میں  نئے سفر   کے لیے بنیادی ضرورت ہے ۔ پیچیدہ بین الاقوامی اور ملکی صورتحال،  اصلاحات ،  ترقی اور استحکام کے مشن کی تکمیل ، اور مختلف غیر یقینی اور غی    ر متوقع خطرات اور چیلنجوں کے  تناظر میں سی پی سی کے ممبران ، مختلف سطحوں کے اہل کاروں کا چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریے  کا گہرائی سے مطالعہ لازم ہے ۔