نارڈ اسٹریم دھماکہ واضع طور پر امریکیوں نے کیا ، جرمن صحافی

2023/03/31 09:36:22
شیئر:

جرمن صحافی رائنر روپ نے حال ہی میں چائنا میڈیا گرو پ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک اس لئے یوکرین کو ہتھیار فراہم کرکے تنازعات کو بڑھا  رہے ہیں کہ وہ اس علاقے میں امن کے حصول میں بالکل بھی دلچسپی نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ روس کے خلاف امریکہ اور نیٹو کی جانب سے یوکرین میں شروع کی گئی جنگ ہے۔

رائنر روپ نے کئی سالوں تک نیٹو ہیڈکوارٹرز میں کام کیا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جرمن ادارے اور عوام روس یوکرین تنازعے کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں ، خاص طور پر توانائی کی قیمتوں نے زندگی کے تمام شعبوں کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ امریکہ یورپ کے مقابلے میں بہت کم توانائی کی قیمتوں اور بھاری سبسڈیز کے ذریعے زیادہ سے زیادہ یورپی کمپنیوں کو  امریکہ میں منتقل  کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ رائنر روپ کا کہنا ہے کہ  "نارڈ اسٹریم"  قدرتی گیس پائپ لائن دھماکوں کے حوالے سےجرمنی کےکچھ بیانات مایوس کن تھے۔ بیشتر جرمن لوگوں کے خیال میں یہ دھماکے بظاہر امریکیوں کی طرف سے کیے گئے ہیں. حقیقت یہ ہے کہ جرمنی کی حفاظت کا دعویٰ کرنے والے اتحادی امریکہ نے ایک دہشت گرد حملے کے ذریعے جرمنی کی توانائی کی فراہمی کی ایک اہم تنصیب پر دھماکہ کیاہے جبکہ ہمارا میڈیا اور سیاست دان،اس حوالے سے خاموش ہیں۔