"چھیو شی" میگزین میں صدر شی جن پھنگ کے اہم مضمون کی اشاعت

2023/03/31 16:39:44
شیئر:

یکم اپریل کو شائع ہونے والے " چھیوشی "میگزین میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر  مملکت  اور  مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے "  سی پی سی کی  مرکزی کمیٹی  کے پارٹی اسکول کی 90 ویں سالگرہ کی تقریب  اور 2023 کے بہار سمسٹر کی افتتاحی تقریب میں اہم خطاب "۔
مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ تاریخی اعتبار سے پارٹی اسکول کا اصل مقصد ہمیشہ سے  باصلاحیت اہل کاروں کو تربیت دینا  اور پارٹی کے لئے تجاویز فراہم کرنا ہے۔ نئے عہد  کےنئے سفر میں، ہر سطح پر پارٹی اسکولوں کو اس اصل مقصد پر عمل کرنا چاہئے، آگے بڑھنا چاہئے، سخت محنت کرنی چاہئے، اور ایک جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر اور چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ  کے جامع فروغ  کے لیے بھر پور کوشش کرنی چاہیئے ۔