چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے میں بنیادی قانون کے نفاذ کی 30 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

2023/03/31 16:45:18
شیئر:

چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے میں بنیادی قانون کے نفاذ کی 30 ویں سالگرہ کی مناسبت سے 31 تاریخ کو مکاؤ میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ مکاؤ میں بنیادی قانون کے نفاذ کے بعد 30 سالوں میں ، اس نے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی آئینی بنیاد تشکیل دی ہے ، خطے کے آئینی نظام کی وضاحت کی ہے ، اور مکاؤ میں مختلف اداروں کی ترقی کے لئے ہمہ جہت قانونی ضمانت فراہم کی ہے۔
مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو حہ ای چھنگ  نے یادگاری اجلاس میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مادر وطن میں واپسی کے بعد سے مکاؤ کی کامیابیاں "ایک ملک، دو نظام" اور بنیادی قانون کے اصول کے جامع اور درست نفاذ کا نتیجہ ہیں۔ مکاؤ کی خصوصیات کے ساتھ "ایک ملک، دو نظام" کے کامیاب عمل نے مکمل طور پر ثابت کیا ہے کہ "ایک ملک، دو نظام" قابل عمل اور مقبول ہے اور اسے مکاؤ کے عوام کی ایک بڑی تعداد کی متفقہ حمایت حاصل  ہے.