چین میں نان مینوفیکچرنگ کاروباری سرگرمی انڈیکس 58.2 فیصد رہا

2023/03/31 10:23:27
شیئر:

چینی فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور چین کے قومی محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں چین میں نان مینوفیکچرنگ کاروباری سرگرمی انڈیکس58.2فیصد  رہا ، جو پیچھلے ماہ کے مقابلے میں 1.9فیصد پوائنٹ زیادہ ہے۔

چین بھر میں کھپت کو فروغ دینے کے لیے متعدد پالیسیوں کے نفاذ کے ساتھ ساتھ خدمات کی صنعت بحال ہورہی ہے۔خدمات کے شعبے میں کاروباری سرگرمیوں کا انڈیکس56.9 فیصد رہا ، جو گزشہ ماہ کے مقابلے میں 1.3فیصد پوائنٹ اور گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.2فیصد پوائنٹ زیادہ ہے۔اعدادوشمار سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ حال ہی میں چینی شہریوں کے خریداری کرنے  اور سفر کرنے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔
علاوہ ازیں تعمیراتی صنعت کی توسیع میں تیزی آئی اور متعلقہ کاروباری اداروں میں مزدوروں کی مانگ میں بھی اضافہ جاری ہے۔