چینی صدر شی جن پھنگ سے سنگاپور کے وزیراعظم لی شین لونگ کی ملاقات

2023/03/31 19:45:40
شیئر:

31 مارچ کی سہ پہر صدر شی جن پھنگ نے عظیم عوامی ہال میں سنگاپور کے وزیر اعظم لی ہسین لونگ سے ملاقات کی ۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور سنگاپور  تعاون پر  مبنی  اہم شراکت دار ہیں، چین اور سنگاپور کے درمیان تعلقات اسٹریٹجک اور مثالی ہیں جس نے نہ صرف دونوں ممالک کی ترقی اور احیاء کو مضبوطی سے فروغ دیا ہے، بلکہ  تعلقات کو مضبوط  بھی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  چین اور سنگاپور کے درمیان تعلقات خطے  کے ممالک کے لیے ایک معیار ہیں۔ چین چینی طرز کی جدید کاری کے ذریعے ہمہ جہت چینی قوم کی احیا کو آگے بڑھا رہا ہے اور چین کی اقتصادی اور سماجی قوت کو مزید  بڑھایا  جائے گا ۔صدر شی نے کہا کہ چین سنگاپور اور دیگر ممالک کے ساتھ  اپنے تجربات  بانٹنے کو  تیار  ہے ۔
سنگاپور کے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے اور ان کے وفد کے  پرتپاک استقبال پر وہ  صدر شی جن پھنگ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سنگاپور اور چین نے   طویل عرصے  تک ایک دوسرے کے ساتھ کام کیا ہے اور ایک دوسرے کی حمایت کی ہے اور مجھے چینی معیشت کی مسلسل بہتری پر پختہ اعتماد ہے۔اس وقت سنگاپور سمیت بہت سے ممالک چین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کو مضبوط بنانے کی امید کر رہے ہیں اور  میری  خواہش ہے کہ یہ دورہ دو طرفہ تعاون اور اعلیٰ سطحی تبادلوں میں نئی تحریک پیدا کرےگا۔