نیو یارک میں مین ہیٹن گرینڈ جیوری کی جانب سے ٹرمپ کے خلاف مقدمہ چلانے کا فیصلہ

2023/03/31 09:33:10
شیئر:

نیویارک ٹائمز کے مطابق 30 مارچ  کو نیو یارک میں مین ہیٹن گرینڈ جیوری نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف 2016 کی انتخابی مہم کے دوران اسٹار ڈینیئلز کو "خاموش رقم "ادا کرنے اورپھر جعلی کاروباری ریکارڈ بنانے پر مقدمہ چلانے کے حق میں ووٹ دیا تھا ، اس حوالے سے مخصوص الزامات کا اعلان آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔ ٹرمپ مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر بن جائیں گے۔ 

سی این این نے اسی روز ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ میں مین ہیٹن گرینڈ جیوری کے اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ کو تجارتی فراڈ سے متعلق 30 سے زائد الزامات کا سامنا ہوگا۔