اگلی نسل کے انٹرنیٹ کی اپ گریڈ میں تیزی، بوآئو ایشیائی

2023/03/31 09:40:39
شیئر:

30 مارچ کی صبح، بوآؤ  ایشیائی فورم 2023 کے سالانہ اجلاس  کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ گلی نسل کے انٹرنیٹ کے موضوع پر اجلاس کے ذیلی فورم میں مہمانوں نے اگلی نسل کے انٹرنیٹ کی ترقی کے رجحان اور مستقبل کی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے طریقوں پر گرما گرم تبادلہ خیال کیا۔

مہمانوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی اگلی نسل مصنوعی ذہانت کے ذریعہ چلائی جائے گی، جس کی وجہ سے انٹرنیٹ کی رسد اور طلب دونوں میں بہت زیادہ فرق پایا جائےگا۔  ماضی میں ، انٹرنیٹ کے بنیادی کیریئر گرافکس ، ٹیکسٹ اور ویڈیو تھے جبکہ مستقبل میں ، زیادہ سے زیادہ ریل ٹائم ویڈیوز ہوں گی اور ان کی فراہمی دوطرفہ ہوگی ۔ اور کچھ ڈیجیٹل -حقیقی فیوژن منظرناموں کا ملاپ ہوگا۔ 

شرکاءفورم  نے کہا کہ انٹرنیٹ کی مستقبل کی ترقی کو کمپیوٹنگ پاور اور نیٹ ورک کنیکشن کی کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری سے مدد ملے گی۔ لہذا ، انٹرنیٹ ایپلی کیشنز کے علاوہ ، ہمیں انٹرنیٹ کی بنیادی ٹیکنالوجی کی تحقیق پر بھی زیادہ توجہ دینی چاہئے۔ چینی اکیڈمی آف انجینئرنگ کےایکڈیمکن اور چھین ہوا یونیورسٹی کے پروفیسر وو جیان پھنگ کا خیال ہے کہ اس وقت انٹرنیٹ کے  تقریبا 9،000 معیارات ہیں ، اور چینی سائنسی اور تکنیکی عملے کی قیادت میں معیارات کی تعداد تقریبا 200 تک پہنچ چکی ہے۔ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے معاملے میں چین کو آہستہ آہستہ بولنے کا اپنا حق حاصل ہو رہا ہے۔