چین کی امریکی میزبانی میں منعقدہ نام نہاد " ڈیموکریسی سمٹ " پر تنقید

2023/03/31 16:37:14
شیئر:
31تاریخ کو  چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے منعقدہ نام نہاد " ڈیموکریسی سمٹ " سے متعلق چین کا موقف بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سرگرمی کا خلاصہ یہی ہے کہ دنیا کے ممالک کی امریکی معیار کے مطابق درجہ بندی کی جائے اور امریکی مفادات کی روشنی میں مختلف ممالک میں مداخلت کی جائے۔اس اقدام کا مقصد جمہوریت کے نام پر چھوٹے گروہ تشکیل دینا، بین الاقوامی برادری کو مختلف طبقوں میں تقسیم کرنا اور دنیا میں تقسیم پیدا کرنا ہے۔ یہ امریکہ کے تکبر، پاگل پن، خود غرضی اور جابرانہ عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔اس سمٹ نے دنیا کو جمہوریت کے معاملے پر امریکہ کے منافقانہ دوہرے معیار سے مزید آگاہ کیا ہے۔