وسیع تر سطح پر، دنیا کا اعتماد چین اور ایشیا میں پرامن اور مستحکم ترقیاتی ماحول سے آیا ہے، بو آئو ایشیائی فورم کے اختتام پر سی ایم جی کا تبصرہ

2023/04/01 15:57:07
شیئر:


اس سال بوآئو  ایشیائی فورم  کے سالانہ اجلاس میں پانچ براعظموں کے 50 سے زائد ممالک اور خطوں سے سیاست، کاروباری حلقوں اور تھنک ٹینکس کے 1500 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔ عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کے تناظر میں، اس سالانہ اجلاس کا موضوع "غیر یقینی دنیا: چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اتحاد اور تعاون، کھلے پن اور ترقی کے لئے شمولیت" تھا  جو مضبوط عملی اہمیت رکھتا ہے اور یقینی طور پر لوگوں کی فوری توقعات کی عکاسی کرتا ہے.
 آج کی دنیا میں یقین ایک نایاب شے ہے۔ بہت سے غیر ملکی شرکاء نے کہا کہ چین کے کھلے پن کا اشارہ بہت واضح ہے۔ "چین کی اقتصادی ترقی کی رفتار مضبوط ہے"، اور "چین کی صارفین کی مارکیٹ دوسرے ممالک کے لئے خاص طور پر اہم ہے"۔وسیع تر سطح پر، دنیا کا اعتماد چین اور ایشیا میں پرامن اور مستحکم ترقیاتی ماحول سے آیا ہے. ان میں پرامن ترقی کی راہ پر گامزن چین، بلاشبہ ایک فیصلہ کن قوت ہے۔ برازیل کی وزارت صنعت و تجارت کے سابق ایگزیکٹو وزیر ٹیکسیرا کا ماننا ہے کہ چین "امن" کے معاملے میں دنیا کی قیادت کر سکتا ہے اور چینی طرز کی جدیدکاری انسانیت کے ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
2023 کے موسم بہار میں ، بوآؤ نے عالمی گورننس کو بہتر بنانے کے لئے اپنا فارمولا پیش کیا ۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ عالمی غیر یقینی صورتحال کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پس منظر میں، ایشیا اور خاص طور پر چین  کا پر یقین ہونا   غیر ملکی کاروباری اداروں کے  یہاں آنے کے اعتماد کو مضبوط کرتا ہے۔