سلامتی کونسل میں یوکرین بحران کے جوہری پہلوؤں پر بات چیت

2023/04/01 16:16:58
شیئر:

31 مارچ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین بحران کے جوہری معاملے پر غور کیا۔ چینی نمائندے نے اس بات پر زور دیا کہ حالیہ واقعات ایک بار پھر ثابت کرتے ہیں کہ جلد از جلد  مذاکرات دوبارہ شروع کرنا اور  تصفیےکے سیاسی حل  کو فروغ دینا اشد ضروری ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گنگ شوانگ نے کہا کہ چین بین الاقوامی جوہری تخفیف اسلحہ اور جوہری عدم پھیلاؤ کے میدان میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی سنگ بنیاد کی حیثیت کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بڑے ممالک کے درمیان باہمی اعتماد و تعاون عالمی تزویراتی استحکام کو برقرار رکھنے کی بنیادی ضمانت ہے۔ کچھ عرصہ قبل چین نے یوکرین بحران کے سیاسی تصفیے پر چین کا موقف جاری کیا تھا جس میں چین کے موقف اور تجویز کی جامع وضاحت کی گئی تھی جس  میں جوہری بجلی گھروں جیسی پرامن جوہری تنصیبات پر مسلح حملوں کی روک تھام،جوہری ہتھیاروں کے استعمال  یا دھمکی کی مخالفت، جوہری پھیلاؤ کو روکنا اور جوہری بحران سے بچنے جیسی تجاویز  شامل تھیں ۔