چھین گانگ کی جاپانی وزیر خارجہ ہایاشی یوشی ماسا سے گفتگو

2023/04/02 17:32:45
شیئر:

2 اپریل کو ، اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ چھین گانگ نے بیجنگ میں جاپانی وزیر خارجہ ہایاشی یوشی ماسا کے ساتھ بات چیت کی۔
چھین گانگ نے کہا کہ چین اور جاپان کے تعلقات کے لئے پرامن بقائے باہمی اور دوستانہ تعاون ہی واحد درست انتخاب ہے۔امید کی جاتی ہے کہ جاپانی فریق چین کے بارے میں درست تفہیم قائم کرے گا، سیاسی دانشمندی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا اور دوطرفہ تعلقات میں رکاوٹوں کو کم کرنے اور نئے دور کے تقاضوں کو پورا کرنے والے چین جاپان تعلقات کی تعمیر کے لئے چینی فریق کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
چھین گانگ نے نشاندہی کی کہ فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کا سمندر میں اخراج انسانی صحت اور حفاظت سے متعلق ایک بڑا مسئلہ ہے ، اور جاپان کو اس سے ذمہ داری سے نمٹنا چاہئے۔
ہایاشی یوشی ماسا  نے کہا کہ جاپان دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، جاپان اور چین کی چار سیاسی دستاویزات کی پاسداری، ہر سطح پر مواصلات اور عملی تعاون کو مضبوط بنانے،  متعلقہ خدشات کو مناسب طریقے سے  دور کرنے ، تعمیری اور مستحکم جاپان چین تعلقات کو فروغ دینے اور ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے علاقائی اور عالمی خوشحالی اور استحکام کے لئے مشترکہ طور پر مثبت کردار ادا کرنے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
فریقین نے بین الاقوامی اور علاقائی امور جیسے چین جاپان جنوبی کوریا تعاون، جزیرہ نما کوریا کی صورتحال اور سلامتی کونسل میں اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔