سی جی ٹی این کی دستاویزی سیریز نے امریکی جمہوریت کا حقیقی چہرہ بے نقاب کردیا

2023/04/02 15:25:47
شیئر:

27 مارچ سے یکم اپریل تک چائنا میڈیا گروپ کے ماتحت ٹی وی نیٹ ورک  سی جی ٹی این نے چھ اقساط پر مشتمل دستاویزی سیریز "امریکی جمہوریت کے نظامی مسائل اور اس کے عالمی اثرات" نشر کیا، جس میں بہت سے  اہم واقعات  سے متعلق  عینی شاہدین کے زبانی تجربات اور متعلقہ افراد کے خیالات کو ریکارڈ کیا گیا، اور بڑی تعداد میں چونکا دینے والے حقائق اور مقدمات کے ذریعے امریکی جمہوری نظام کی سیاست، مونیٹائزیشن اور آلہ کاری کا حقیقی چہرہ بے نقاب کیا گیا، جو اس کی گورننس کی ناکامیوں اور ادارہ جاتی خامیوں کی عکاسی کرتا ہے۔
دستاویزی فلم میں دکھائے گئے حقیقی حقائق نے غیر ملکی انٹرنیٹ صارفین میں بڑا رد عمل پیدا کیا ہے۔ غیر ملکی انٹرنیٹ صارفین نے تبصرہ کیا کہ "یہ لبرل سرمایہ داری کا حقیقی چہرہ ہے، آزادی اور جمہوریت صرف چند لالچی اشرافیہ کی ہے،" کچھ غیر ملکی انٹرنیٹ صارفین نے سنجیدگی سے نشاندہی کی کہ "پابندیوں کی وجہ سے، امریکہ اور اس کے اتحادی ایک دوسرے پر اعتماد کھو رہے ہیں، سرمایہ کار مغرب سے دور ہو رہے ہیں لہٰذا مغرب میں بینک ناکام ہو رہے ہیں۔ امریکہ اور اس کی کٹھ پتلیاں جو کچھ بھی کرتی ہیں اس کا الٹا ہی نتیجہ نکلے گا"۔ کچھ غیر ملکی انٹرنیٹ صارفین نے نشاندہی کی کہ ، "چین عالمی امن لاتا ہےاور امریکہ عالمی تباہی. "