پاکستان کے منصوبہ بندی اور
ترقی کے وزیر احسن اقبال نے حال ہی میں بو آئو ایشیائی فورم 2023 کی سالانہ
کانفرنس میں شرکت کے موقع پر کہا کہ چین نے گزشتہ چند دہائیوں میں تیزی سے ترقی کی
ہے اور عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں تشکیل دی ہیں، اسی لیے چین کی
ترقی کامیاب ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ صدر شی
جن پھنگ کی طرف سے تجویز کردہ "بیلٹ اینڈ روڈ"انیشٹیو ایک بہت ہی تخلیقی اقدام ہے،
اور چین نے اپنے کامیاب تجربے کو دوسرے ممالک کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ پاکستان چین کے
ساتھ گہرے صنعتی تعاون کی امید رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت
وبائی امراض اور پیچیدہ جغرافیائی سیاست سے متاثر ہے، اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی
کے اہداف کے حصول کے لیے چین کا پیش کردہ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو بہت اہم ہے
اور ترقی پذیر ممالک کو تعلیم، ماحولیاتی تحفظ، سیکورٹی اور غربت کے خاتمے جیسے کئی
شعبوں میں تیز رفتار ترقی حاصل کرنے میں مدد فراہم کی جا سکتی
ہے۔
احسن اقبال تیسری بار بو آئو ایشیائی فورم کی
سالانہ کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں، ان کا خیال ہے کہ فورم کی سالانہ کانفرنس
علاقائی تعاون کو بڑھانے میں مثبت کردار ادا کرتی ہے اور عالمی مسائل پر تبادلہ
خیال کے لیے باہم سیکھنے اور حوالہ دینے کا پلیٹ فارم مہیا کرتی
ہے۔