چین کی جانب سے بیرون ملک سیاحت کی بحالی کے بعد جنوبی افریقہ میں ٹور گروپس کے چینی سیاحوں کی پہلی کھیپ کا پر تپاک استقبال

2023/04/02 15:35:47
شیئر:

29 مارچ کی صبح، چینی سیاحتی ٹور گروپس کا پہلا وفد  جنوبی افریقہ کے  جوہانسبرگ ائر پورٹ  پہنچا ۔ سیاحت کی آزمائشی بحالی کے بعدجب بیرون ملک گروپس کے چینی سیاحوں کی پہلی کھیپ جو ہانسبرگ پہنچی تو   ہوائی اڈے پر ان کا  پرتپاک استقبال کیا گیا۔
جنوبی افریقہ میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا کہ چین جنوبی افریقہ میں بین الاقوامی سیاحت  کے حوالے سے سب سے بڑا ملک  ہے ، اور چینی سیاح جنوبی افریقہ کی سیاحتی صنعت کی ترقی کے لئے اہم ہیں۔

جنوبی افریقہ کے صوبہ  گوٹینگ کی سیاحتی کونسل  کی صدرجوڈی نوکڈی نے کہا کہ  ہم جنوبی افریقہ میں چینی ٹور گروپس کی آمد سے بہت خوش ہیں۔ یہ جنوبی افریقہ اور چین کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔
"رینبو کی سرزمین" کے نام سے جانا جانے والا جنوبی افریقہ اپنے منفرد قدرتی مناظر اور جنگلی حیات کے وسائل کی وجہ سے  دنیا بھر سے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔ حالیہ برسوں میں، جنوبی افریقہ، جنوب افریقی ممالک میں  چینی سیاحوں کو  سب سے زیادہ اپنی طرف متوجہ کرنے والا ملک  ہے.