البانیہ اور پولینڈ میں "چینی طرز کی جدیدیت اور دنیا" کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

2023/04/02 15:18:49
شیئر:

حال ہی میں البانیہ کے دارالحکومت تیرانا اور پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے  "چینی طرز کی  جدیدیت اور دنیا" کے موضوع پر سیمینار زمنعقد ہوئے۔ البانیہ، شمالی مقدونیہ اور پولینڈ کے سیاسی، تعلیمی اور میڈیا نمائندوں نے اتفاق کیا کہ چینی طرز کی جدیدیت نے عالمی ترقی کو نئے معنی د یےہیں اور یہ زیادہ شراکت دار، مساوی اور جامع جدیدیت ہے۔ یورپی ممالک کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک نئے جدید ملک کی تعمیر کی راہ پر چین کے ساتھ قریبی تعاون کو مزید مستحکم کرنا چاہئے۔

البانیہ کے دارالحکومت تیرانا میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے البانیہ کے سابق وزیر خارجہ آریان اسٹارلووا نے نشاندہی کی کہ چین ہمیشہ عالمی امن کا معمار، بین الاقوامی نظم و نسق کا محافظ اور عالمی ترقی میں حصہ دار رہا ہے، اور چین نے ہمیشہ اس بات کی وکالت کی ہے کہ تمام بڑے یا چھوٹے ممالک کو ترقی کا حق یکساں طور پر حاصل ہونا چاہیے۔ چینی طرز کی جدیدیت نے مغربی بلقان کے ممالک میں بڑے پیمانے پر مثبت رد عمل کو جنم دیا ہے ، اور البانیہ چین کے ساتھ مزید قریبی تعاون اور مشترکہ طور پر ایک نئے جدید ملک کی تعمیر کا منتظر ہے۔

"چینی طرز کی جدیدیت اور دنیا" کے موضوع پر چین پولینڈ مکالمے میں، پولینڈ کے سابق کانگریس مین پیٹر کازینووسکی نے چین کی اقتصادی ترقی کی کامیابیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ چینی طرز کی جدیدیت کا ترقیاتی راستہ ثابت کرتا ہے کہ چین نہ صرف اعلیٰ معیار کی ترقی پر  بلکہ تمام لوگوں کے لئے ترقیاتی نتائج کے اشتراک پر بھی توجہ دیتا ہے۔
سیمینار کو وسطی اور مشرقی یورپ کے متعدد مین اسٹریم میڈیا نے کور کیا ، جن میں البانیہ کا قومی ٹیلی ویژن ، شمالی مقدونیہ میں آر ٹی وی 21  اور پولش اخبار  ٹریبیون شامل ہیں۔