امریکہ جمہوریت کے نام پر دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتا ہے،زمبابوے کے رکن پارلیمنٹ

2023/04/02 15:45:24
شیئر:

گزشتہ چند دنوں میں بین الاقوامی شخصیات نے امریکہ کی جانب سے منعقد ہونے والی نام نہاد 'لیڈرز سمٹ آن ڈیموکریسی' کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
زمبابوے  کے  رکن پارلیمنٹ اورسابق وزیر  برائے  اطلاعات و مواصلات  سوپا منڈیوانزرا نے کہا ہے کہ دوسرے ممالک کی خودمختاری کی بار بار خلاف ورزی کرنے والا امریکہ جمہوریت کے نام پر دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔ امریکہ کو دوسرے ممالک میں جمہوریت کی  صورتحال کے بارے میں کچھ بھی کہنے کا کوئی حق نہیں اور یہ نام نہاد "ڈیموکریسی سمٹ" تمام ممالک کی  ترقی کے لئے بے معنی ہے۔انہوں نے کہا کہ  اگر آپ نام نہاد مغربی جمہوریت حاصل کرنے والے افریقی ممالک پر نظر ڈالیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ انہیں مغربی ممالک بالخصوص امریکہ نے نام نہاد جمہوری راستے پر مجبور کیا ہے۔ اس نام نہاد مغربی جمہوریت کے ساتھ ایک اور مسئلہ یہ ہے کہ انتخابی نتائج میں با آسانی ہیرا پھیری  کی جا سکتی ہے  اور یہ بڑے ممالک کے پیسے اور وسائل سے آسانی سے متاثر ہوتے ہیں۔ افریقی ممالک کو اپنی ترقی کے جمہوری اصولوں کو  اپنانا ہوگا اور نامناسب نام نہاد مغربی جمہوریت کو مسترد کرنا ہوگا۔ ہمیں اپنی روایات کی قدر کرنے اور جمہوریت کی پائیدار صورت  تخلیق کرنے کی ضرورت ہے جو ہمارے لوگوں کے مفاد میں ہو اور ہماری ثقافت سے متصادم نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ  مغرب کی افریقہ مخالف پالیسی ناقابل برداشت ہے۔