بھارت اور ملائیشیا کے درمیان تجارت بھارتی روپے میں ہو گی ۔بھارتی وزارت خارجہ

2023/04/02 15:41:59
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق یکم اپریل  کو بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت اور ملائیشیا نے تجارتی  ادائیگی کے لیے بھارتی روپے کے  استعمال  پر اتفاق کیا ہے۔ دیگر موجودہ کرنسیوں  کی  ادائیگی کے طریقوں کے علاوہ، بھارت اور ملائیشیا کے درمیان تجارت اب بھارتی روپوں  میں کی جاسکتی ہے ۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بھارت میں امریکی  ڈالر کے استعمال کو  کم کرنے کی  جانب ایک فیصلہ کن قدم ہے، ساتھ ہی یہ اقدام بھارتی تجارت کو روس  یوکرین تنازع کے اثرات سے بچانے کے لیے بھی ہے۔
گزشتہ سال جولائی میں، مرکزی  بینک آف انڈیا نے بین الاقوامی ادائیگی کے لیے بھارتی روپے کے استعمال کی اجازت  دینے کا فیصلہ کیا تھا۔