شی جن پھنگ کی جانب سے معروف عرب فنکاروں کے نمائندوں کو جوابی پیغام

2023/04/03 18:47:46
شیئر:

حال ہی میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کا دورہ کرنے والے معروف عرب فنکاروں کے نمائندوں کے نام اپنے جوابی پیغام میں  فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی  کہ وہ آرٹ کے مزید شاہکار تخلیق کریں جو چین عرب دوستی کی عکاسی کرتے ہوں  اور چینی اور عرب عوام کے درمیان دوستی کو بڑھانے میں نیا  کردار ادا کر یں ۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ثقافت دلوں کو جوڑ سکتی ہے اور آرٹ دنیا سے بات کر سکتا ہے۔ قدیم شاہراہ ریشم کے افتتاح سے لے کر "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر تک، چین اور عرب تہذیبوں کے تبادلے ہزاروں سال پر محیط ہیں۔  انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے اواخر میں چین اور عرب ممالک کے پہلے سربراہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ نئے دور کے  چین عرب ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ چین عرب تعلقات کی ترقی ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر ہے اور مجھے امید ہے کہ مزید عرب فنکار چین آئیں گے تاکہ مزید فن پارے تخلیق کیے جاسکیں جو چین عرب ثقافتی تبادلوں کے فروغ ، چین میں اپنے تجربات اور بصیرت کے  تبادلے، زیادہ سے زیادہ عرب دوستوں کو چین کو سمجھنے، اور چینی عوام کے ساتھ مل کر نئے دور میں چین عرب تہذیبوں کے تبادلوں اور باہمی سیکھنے کا ایک نیا باب لکھنے  میں مدد فراہم کریں ۔
حال ہی میں چین کے "آرٹ سلک روڈ"  پروگرام میں چین کے  دورے میں حصہ لینے والے 50 سے زائد معروف عرب فنکاروں نے صدر شی جن پھنگ کے نام ایک مشترکہ خط پر دستخط کیے ہیں جس میں گزشتہ دس سالوں کے دوران چین کے دورے سے حاصل ہونے والے تاثرات اور خیالات کا اشتراک کرتے ہوئے چین اور عرب ممالک کے درمیان عوامی تعلقات کو فروغ دینے میں کردار ادا کرنے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔
اب تک 22 عرب ممالک کے 100 سے زائد فنکار چین کے "آرٹ سلک روڈ" دورے میں حصہ لے چکے ہیں اور 487 پینٹنگز، مجسمے اور سیرامک آرٹ کے فن پارے تخلیق کر چکے ہیں۔