مالویناس جزائر کی جنگ کے 41 برس مکمل ہونے پر ارجنٹائن میں مختلف تقریبات کاا نعقاد

2023/04/03 09:48:30
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 2 اپریل کو  ارجنٹائن کے مختلف علاقوں میں  مالویناس جزائر کی جنگ کے 41 برس مکمل ہونے پر  نمائشوں ، پریڈ ، جلوسوں اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔
صوبہ ٹیئرا ڈیل فیوگو، صوبہ بیونس آئرس، صوبہ سانتا فی اور صوبہ ریو نیگرو سمیت  جنوبی ارجنٹائن کے دیگر مقامات پر  مالویناس جزائر کی جنگ اور جنگ میں ہلاک ہونے والے ارجنٹائن کے فوجیوں کو بھی مختلف طریقوں سے یاد کیا گیا۔ اسی روز ارجنٹائن کے صدر فرنینڈس نے ایک مختصر ویڈیو  پیغام میں مالویناس جزائر  پر ارجنٹائن کے اقتدار اعلیٰ کا اعادہ کیا جبکہ ارجنٹائن کے  نائب صدر کرسٹینا نے اپنے ایک پیغام میں  مالویناس جزائر کی جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو  بھی خراج عقیدت پیش کیا۔  وزیر خارجہ کیفیرو اور وزیر اقتصادیات ماسا نے بھی اس موقع پر اپنے اپنے پیغامات جاری کیے۔
یاد رہے کہ  2 اپریل 1982 کو  ارجنٹائن اور برطانیہ کے درمیان جزائر مالویناس  پر حصول اقتدار کے لئے جنگ لڑی گئی ، جو برطانیہ نے جیت لی تھی ۔لیکن ارجنٹائن نے ہمیشہ ان جزائر پر اپنے اقتدار اعلی کا دعویٰ کیا ہے جبکہ برطانیہ نے ارجنٹائن کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا ہے۔