متعدد ممالک کا مئی سے خام تیل کی پیداوار میں کمی کا اعلان

2023/04/03 09:42:57
شیئر:

متعدد تیل پیدا کرنے والے ممالک نے 2 اپریل کو اعلان کیا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر مئی سے 2023 کے آخر تک خام تیل کی پیداوار میں کمی کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ مئی سے 2023 کے آخر تک رضاکارانہ طور پر خام تیل کی پیداوار میں پانچ لاکھ بیرل یومیہ کمی کرے گا۔ متحدہ عرب امارات نے ایک لاکھ 44 ہزار بیرل، کویت نے ایک لاکھ 28 ہزار بیرل، عراق نے 2 لاکھ 11 ہزار بیرل، الجیریا نے 48 ہزار بیرل، قازقستان نے 78 ہزار بیرل اور عمان نے 40 ہزار بیرل کی کمی کا اعلان کیا ہے۔
اس کے علاوہ روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے 2 اپریل کو کہا  کہ روس فروری کی پیداوار کی بنیاد پر  تیل کی پیداوار میں  اوسطاً 500،000 بیرل یومیہ کمی کے اقدام کو  2023 کے آخر تک توسیع دے گا۔