یوکرین سے بڑی مقدار میں اناج کی درآمد نے یورپی ممالک کے کسانوں کو نقصان پہنچایا ہے

2023/04/03 09:37:01
شیئر:

دو اپریل کی روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق  یوکرین سے سستے داموں زرعی مصنوعات کی بڑی درآمدات کی وجہ سے  پولینڈ، رومانیہ، بلغاریہ اور دیگر یورپی ممالک میں زرعی مصنوعات کی رسد ، طلب سے تجاوز کر گئی ہے،زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اور مقامی کسانوں کو بھاری معاشی نقصان پہنچا ہے۔
پولینڈ کے کسانوں کا کہنا ہے کہ اگست 2022 کے مقابلے میں پولینڈ میں گندم کی قیمتوں میں 35 فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی ہے۔ بلغاریہ میں مکئی کی 80 فیصد فصل اور گزشتہ سال پیدا ہونے والی 30 لاکھ ٹن سے زائد گندم بدستور ناقابل فروخت ہے۔ پولینڈ جیسے ممالک نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ  یوکرینی اناج کی یورپی یونین کی مارکیٹ تک رسائی کو محدود کرتے ہوئے مقامی کسانوں کے نقصانات کی تلافی کرے۔ 
گزشتہ سال جولائی میں روس اور یوکرین نے ترکی کے شہر استنبول میں بالترتیب ترکی اور اقوام متحدہ کے ساتھ بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے زرعی مصنوعات کی نقل و حمل  کےمعاہدوں پر دستخط کیے تھے، جن میں دو دفعہ توسیع کی جا چکی ہے۔ روس نے بارہا کہا ہے کہ معاہدے پر دستخط  کے بعد سے یوکرینی زرعی مصنوعات کی ایک بڑی مقدار غریب ممالک تک پہنچنے کے بجائے یورپی یونین کے ممالک تک پہنچی ہے جبکہ غریب ممالک کو اس کی فوری ضرورت ہے۔