ہنڈوراس میں مقیم چینیوں کی مادر وطن اور ہنڈوراس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی حمایت

2023/04/03 15:31:57
شیئر:

دو اپریل کو ہنڈوراس کے دارالحکومت ٹیگوسیگالپا میں سمندر پار چینیوں کے نمائندوں نے مقامی اوورسیز چائنیز فیڈریشن کے مقام پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا تاکہ مادر وطن اور ہنڈوراس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی حمایت کا اظہار کیا جا سکے۔
مقامی وقت کے مطابق دو  اپریل کو سات بجے، ہونڈوراس اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن کے پنڈال کے سامنے  قومی ترانے کے ساتھ ساتھ پانچ ستاروں والا سرخ پرچم آہستہ آہستہ بلند کیا گیا۔ 

ہونڈوراس میں اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن کے صدر چاؤ انگ لونگ نے کہا کہ چین اور ہونڈوراس کے درمیان سفارتی تعلقات کا قیام  ایک ایسا اقدام ہے  جس کے ہم سمندر پار چینی ہنڈوراس میں طویل عرصے سے منتظر تھے۔ انہوں نے کہا ک پرچم کشائی کی یہ  تقریب ہمارے موقف اور رویے کے اظہار کے لیے ہے۔