چین میں کاؤنٹی سطح کے انتظامی علاقوں میں موبائل طبی سروس کےنظام کو وسعت دی جائے گی، چین کے قومی کمیشن برائے صحت

2023/04/03 10:50:41
شیئر:

چین کے قومی کمیشن برائے صحت نے حال ہی میں "کاؤنٹی سطح کے علاقوں میں موبائل میڈیکل کیئر اینڈ ریزیڈنٹ سروسز  کے حوالے سے گائیڈ لائن" جاری کی ہے ، جس کے مطابق طبی ماہرین کی دیہاتوں میں باقاعدہ خدمات کے نظام کے قیام کو آگے بڑھایا جائےگا تاکہ  2025 تک ملک بھر میں کاؤنٹی سطح کے انتظامی علاقوں میں موبائل طبی سروس اور  اسٹیشنڈ سروس ورکنگ میکانزم قائم کیا جا سکے۔ 
گائیڈ لائن کے مطابق  مقامی حالات کے مطابق گاؤں کی سطح پر موبائل طبی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ ایسے انتظامی دیہات جہاں گاؤں کی سطح پر ڈاکٹروں کی ہمہ وقت تعیناتی ممکن نہیں ہے ،وہاں ٹاؤن شپ اسپتالوں کی جانب سےگاؤں کی سطح پر موبائل طبی خدمات انجام دی جائیں گی۔ کاؤنٹی ایریا کے تحت کمزور ٹاؤن شپ ہیلتھ سینٹرز کے لئے، کاؤنٹی سطح کے طبی  اداروں کو ٹاؤن شپ کی سطح پر اسٹیشنڈ  خدمات فراہم کرنی ہوں گی۔ایسے صحت کے مراکز جن کے لئے ابھی تک ضرورت کے مطابق ڈاکٹر دستیاب نہیں ہیں ،وہاں کاؤنٹی سطح پر امراض کی روک تھام اور کنٹرول کے اداروں کو ٹاؤن شپ کی سطح پر  اسٹیشنڈ  خدمات فراہم کرنا ہوں گی۔
حالیہ برسوں میں، چین کے مختلف علاقوں میں موبائل طبی خدمات اور ماہرین کی تعیناتی کے ذریعے کاؤنٹیوں، بالخصوص دیہی علاقوں کی طبی اور صحت کی خدمات کی صلاحیت کو مؤثر طریقے سے بہتر بنایا جا رہا ہے.