روس اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک بات چیت

2023/04/03 15:25:14
شیئر:

2 اپریل کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے  امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ٹیلی  فون پر بات چیت کی۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے  روس پر زور دیا کہ وہ وال اسٹریٹ جرنل کے گرفتار صحافی ایون گرسکووچ کو رہا کرے۔ بلنکن نے کہا کہ روس کی جانب سے گرسکووچ اور ایک اور امریکی شہری پال وہلان کو مسلسل حراست میں رکھنا ناقابل قبول ہے۔
لاوروف نے کہا کہ امریکہ کو روس کے داخلی اور بین الاقوامی قوانین کے تحت روس کی ذمہ داریوں کے مطابق روسی حکام کے متعلقہ فیصلوں کا احترام کرنا چاہئے۔  گرسکووچ کو خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا،انہوں نے کہا کہ صحافی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا اور روس نے باضابطہ طور پر روس میں امریکی سفارت خانے کو اس کی گرفتاری کے بارے میں مطلع کیا تھا۔لاروف نے کہا کہ  اس کیس کا فیصلہ اب  روسی عدالت کرے گی۔