وانگ ای کی جاپانی وزیر خارجہ ہایاشی یوشی ماسا سے ملاقات

2023/04/03 15:55:13
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی  سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے 2 جولائی کو بیجنگ میں جاپانی وزیر خارجہ ہایاشی یوشی ماسا سے ملاقات کی۔
وانگ ای نے کہا کہ چین جاپان تعلقات عام طور پر مستحکم رہے ہیں لیکن وقتا فوقتا ان میں  مداخلت ہوتی رہی ہےجس کی بنیادی وجہ جاپان میں کچھ قوتوں کا  جان بوجھ کر امریکہ کی چین کے حوالے سے  غلط پالیسی پر عمل پیرا ہونا اور چین کے بنیادی مفادات سے جڑے معاملات کو  بھڑکانے کے لئے امریکہ کے ساتھ تعاون ہے ۔  حکمت عملی کے لحاظ سے یہ  کوتاہ اندیشی، سیاسی طور پر غلط اور سفارتی طور پر غیر دانشمندانہ ہے۔ چین جاپان کے بارے میں اپنی پالیسی میں تسلسل اور استحکام برقرار رکھتا ہے ، اور چار چین  جاپان  سیاسی دستاویزات کی بنیاد پر نئے دور کے تقاضوں کو پورا کرنے والے چین  جاپان تعلقات کی تعمیر کے لئے جاپانی فریق کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔  انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے  کہ جاپان اس اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے گا کہ دونوں ممالک "تعاون کرنے والے شراکت دار ہیں، ایک دوسرے کے لئے خطرہ نہیں " اور مشترکہ طور پر  تعلقات  کی بہتری اور ترقی  چاہتے ہیں ۔