چین کے لاجسٹکس انڈیکس میں مسلسل بہتری کا رجحان برقرار

2023/04/03 11:10:49
شیئر:

چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے تین اپریل کو  مارچ میں چین کی لاجسٹک صنعت کا انڈیکس جاری کیا۔ لاجسٹکس انڈسٹری کاترقیاتی انڈیکس لاجسٹکس سرگرمیوں کی عکاسی کا ایک اہم انڈیکس ہے اور سماجی اور معاشی گردش کا بیرومیٹر ہے۔چین کے مختلف علاقوں میں طلب کو مستحکم کرنے اور کھپت کو فروغ دینے جیسی پالیسیوں اور اقدامات کے نفاذ کے ساتھ ، لاجسٹکس انڈسٹری نے ایک مضبوط بحالی کا رجحان ظاہر کیا ہے ، اور لاجسٹکس انڈسٹری کے  ترقیاتی انڈیکس میں فروری  کی تیز بحالی کی بنیاد پر نمایاں اضافہ جاری ہے۔ 
اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں چین کی لاجسٹک صنعت کا ترقیاتی انڈیکس 55.5 فیصد رہا، جو فروری کے مقابلے میں 5.4 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے، اور اس میں مسلسل دو ماہ تک 5 فیصد پوائنٹس سے زیادہ اضافہ ہوا ہے. علاقائی لحاظ سے دیکھا جائے تو ، چین کے مشرقی ، وسطی اور مغربی علاقوں میں لاجسٹکس صنعت کی ترقی میں اضافہ جاری ہے۔ صنعتی و کاروباری اداروں کے لحاظ سے دیکھا جائے تو  بڑے ، درمیانے ، چھوٹے اور مائیکرو لاجسٹکس انٹرپرائزز کے کاروباری حجم میں اضافہ ہوا ہے۔
چائنا لاجسٹکس انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر لیو یوئی ہانگ کا کہنا ہے کہ کاروبارکی  بحالی میں لاجسٹک انٹرپرائزز کا مجموعی اعتماد نسبتاً واضح ہے ،  کاروباری سرگرمیوں سے متعلق توقعات کا انڈیکس بھی نسبتاً اعلی سطح پر بحال ہو چکا ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں  چین کے سماجی لاجسٹکس میں بھی تیز رفتار بحالی کا رجحان برقرار رہا ہے۔