چینی نجی کمپنی کے پہلے مائع کیریئر راکٹ کی اولین کامیاب پرواز

2023/04/03 11:31:56
شیئر:

بیجنگ وقت کے مطابق 2 اپریل کو شام چار  بج کر 48 منٹ پر تیان لونگ-2 یاؤ-1 کیریئر راکٹ کی چین کے جیو چھیوان سیٹلائٹ لانچنگ سینٹر سے کامیاب لانچنگ کی گئی اور سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچ چکا ہے۔ "لو اسپیس سائنس" نامی سیٹلائٹ بنیادی طور پر ریموٹ سینسنگ امیجنگ تجربات اور دیگر تکنیکی تصدیق کے لئے استعمال کیا جائےگا اور  یہ مشن تھیان لونگ-2 یاؤ-1 کیریئر راکٹ کی پہلی پرواز تھی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ تیان  لونگ-2 راکٹ کو ایک چینی نجی ادارے "تیان بینگ ٹیکنالوجی" نے تیار کیا ہے۔ یہ راکٹ مائع ایندھن سے چلنے والا اولین راکٹ ہے جسے کسی نجی چینی کمپنی نے کامیابی کے ساتھ خلا میں لانچ کیا ہے۔