امریکہ کی بالادستی کا خاتمہ ممکن ہے،ڈیلی ایکسپریس

2023/04/04 19:43:31
شیئر:

امریکہ اور  مغرب نے اپنے فائدے کے لیے دنیا کو دباو میں لانے اور زیر کرنے کے لیے جمہوریت، بین الاقوامی قانون پر مبنی عالمی نظام، آزاد تجارت، انسانی حقوق اور  امریکی ڈالر کو دنیا کی کرنسی کے طور پر استعمال کیا ہے۔عالمی بالادستی کے ان کے منصوبے کو برقرار رکھنے کا محرک چین ہے جس کے بارے میں ان کا خیال تھا کہ وہ اسے اپنے زیر قیادت جمہوریت میں ڈھال سکتے ہیں۔ لیکن یہ قوتیں  چین کو لبرل جمہوریت کی آڑ میں امریکہ اور اجتماعی مغرب کے تابع ہونے پر آمادہ کرنے میں ناکام  رہی ہیں ۔ چین نے ظاہر کیا ہے کہ سماجی خصوصیات کے ساتھ اس کا ترقیاتی ماڈل مغربی ماڈل سے بہتر کام کرسکتا ہے۔  موجودہ وقت میں ایشیا، افریقہ سے لے کر لاطینی امریکہ تک پوری دنیا کے پاس ایک متبادل ماڈل ہے، جو امریکہ اور اجتماعی مغرب کی گرفت سے نکلنے کا راستہ ہے۔