چین میں چھینگ مینگ بدلتی موسمی رُت کی علامت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ دن بچھڑے ہوئے پیاروں کو یاد کرنے کاد ن ہے۔ روا ں برس یہ دن پانچ اپریل کو منایا جارہا ہے۔ اس دن کے حوالے سے چین کے مختلف علاقوں میں مختلف رسومات ادا کی جاتی ہیں۔ کہیں اس دن کو سبزہ زاروں کا دن تو کہیں ابا و اجداد کے مقبروں کی زیارت کا دن بھی کہا جاتا ہے، یہ چین کے روایتی دنوں میں سے ایک ہے۔ یہ دن منفرد قومی جذبے کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ مزید تفصیلات اس ویڈیو میں