مقامی وقت کے مطابق دو اپریل کو جزائر مالویناس کی جنگ کو اکتالیس برس مکمل ہو چکے
ہیں۔ ارجنٹینا کے مختلف علاقوں میں نمائشوں، پریڈ اور میوزک کنسرٹ سمیت دیگر طریقوں
سے اس جنگ میں ہلاک ہونے والوں کو یاد کیا گیا۔
74 روزہ جزائر مالویناس جنگ
دوسری جنگ عظیم کے بعد جنوبی امریکہ کے علاقے میں سب سے بڑی جنگ تھی۔ ارجنٹینا اور
برطانیہ کے درمیان جزائر مالویناس پر حصول اقتدار ، جنگ کا سبب بنا جو برطانیہ نے
جیت لی تھی۔ تاہم ارجنٹینا نے جزائر مالویناس پر اپنے اقتدار اعلیٰ کا دعویٰ ہمیشہ
برقرار رکھا ہے۔ دو اپریل کو ارجنٹائن کے صدر فرنینڈس نے ایک مختصر ویڈیو پیغام
شیئر کیا اور ایک پوسٹ میں اس بات پر زور دیا کہ جزائر مالویناس ارجنٹینا کا حصہ
ہیں ۔اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ارجنٹائن نے ایک بار پھر جزائر
مالویناس کے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے اپنے جائز مطالبے کا اظہار کیا۔
اس حوالے سے برطانوی سیاستدان خاموشی نہیں اختیار کر سکتے۔
جزائر مالویناس کی
تاریخ واضح ہے۔1816 میں جب ارجنٹینا اسپین سے آزاد ہوا تو اس نے ارجنٹائن کے ساحل
کے قریب جزائر پر ہسپانوی خودمختاری کا دعوی کیا ، جس میں جزائر مالویناس بھی شامل
تھے۔ تاہم ، 1833 میں انگریزوں نے طاقت کے ذریعے مالویناس پر قبضہ کرکے نوآبادیاتی
حکمرانی نافذ کردی۔ 1965 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قرارداد 2065 منظور کی
جس میں جزائر مالویناس کے مسئلے کو "نوآبادیات کے خاتمے" کے تناظر میں شامل کیا
گیا اور برطانیہ اور ارجنٹینا پر زور دیا گیا کہ وہ مذاکرات کے ذریعے اس تنازعہ کو
حل کریں۔ 2016 میں اقوام متحدہ کے کمیشن برائے کانٹی نینٹل شیلف نے فیصلہ کیا تھا
کہ مالویناس جزائر ارجنٹائن کی سمندری حدود میں واقع ہیں۔ اقوام متحدہ کی خصوصی
کمیٹی برائے نوآبادیات نے بھی برطانوی حکومت پر بار بار زور دیا تھا کہ وہ ارجنٹائن
کے ساتھ مذاکرات کرے۔ تاہم برطانوی حکومت نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔ رواں سال
جی 20 سربراہ اجلاس کے دوران ارجنٹائن کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر برطانیہ سے
جزائر مالویناس کی خودمختاری پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا لیکن اسے
ایک بار پھر مسترد کر دیا گیا تھا۔
آرگنائزیشن آف امریکن اسٹیٹس اور سی ای ایل
اے سی سمیت دیگر علاقائی تنظیموں نے بارہا ایسی قراردادیں منظور کی ہیں جن میں
ارجنٹائن کے جائز حقوق کا دفاع کیا گیا ہے اور برطانیہ سے پرامن مذاکرات کے ذریعے
تنازعہ کو حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
نوآبادیاتی دور ماضی کا قصہ بن چکا ہے۔
برطانیہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرنا چاہئے اور جزائر مالویناس کو
جلد از جلد ارجنٹینا کو واپس کرنا چاہئے۔