ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایشیائی ترقیاتی آؤٹ لک 2023 کی رپورٹ جاری

2023/04/04 09:12:53
شیئر:
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے 4 اپریل کو اپنی ایشیائی ترقیاتی آؤٹ لک 2023 کی رپورٹ جاری کی، جس میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2023 اور 2024 دونوں میں ترقی پذیر ایشیائی معیشتوں کی اقتصادی ترقی کی شرح 4.8 فیصد رہے گی، جو گزشتہ سال 4.2 فیصد کے مقابلے میں بڑا اضافہ ہوگا۔
اے ڈی بی کے مطابق چین کی اقتصادی ترقی کی شرح    2023 میں 5.0 فیصد اور 2024 میں 4.5 فیصد  رہنے کی توقع ہے۔ جنوب مشرقی ایشیا میں مجموعی اقتصادی ترقی کی شرح 2023 میں 4.7 فیصد اور 2024 میں 5.0 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ رواں سال اور آئندہ معاشی ترقی کی مضبوط بحالی کی اہم وجوہات میں کچھ خطوں میں سیاحت کی بحالی، ترسیلات زر کی مضبوط طلب اور سیاحت اور تجارت کو مزید فروغ دینے کے لیے چین کا کھلا پن شامل ہیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ خطے میں افراط زر بتدریج کم ہوتے ہوئے وبائی صورتحال سے قبل کی سطح پر آ جائے گی، ترقی پذیر ایشیائی معیشتوں میں افراط زر 2023 میں 4.2 فیصد اور 2024 میں 3.3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکہ اور یورپ کے کچھ بینکوں کو قرضوں اور شرح سود میں اضافے کا خطرہ ہے جس سے ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں مالیاتی استحکام کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ وسط مدتی تناظر میں، موسمیاتی تبدیلی کچھ چیلنجز پیدا کرے گی، جو ترقی پذیر ایشیائی معیشتوں کی ترقی کے امکانات کو کمزور کر سکتی ہے.