چھنگ منگ فیسٹول کےموقع پر سرخ جین کی وراثت کے بارے میں جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کے الفاظ

2023/04/04 16:17:07
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کئی اہم تقاریر میں اس بات کا تذکرہ کیا ہے کہ سرخ جین کا وارث ہونا  اور  اسے جاری رکھنا ضروری ہے۔چھنگ منگ کے دن کےموقع پر شہداء کو یاد کرتے ہوئے، آئیے مل کر ان کے الفاظ کا جائزہ لیں۔
 کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد  جب شی جن پھنگ نے  مختلف علاقوں کا دورہ کیا، تو  انہوں نے کہا کہ  ان  انقلابی مقدس مقامات، سرخ مقامات اور انقلابی تاریخی یادگاروں کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہیے جو ہماری پارٹی کے لیے بہت تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔ شی جن پھنگ نے ایک بار کہا تھا کہ "سرخ حکومت کہاں سے آئی؟ یہ ہزاروں انقلابی پیشروؤں کے خون سے بدلی گئی ہیں ۔ہم ان جگہوں پر جا کر انقلاب کی تاریخ کو جانتے ہیں ، سرخ روایتی تعلیم حاصل کرتے ہیں، اور ہمیشہ نیا سیکھتے ہیں۔" 
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 19ویں قومی کانگریس کے بعد سے، شی جن پھنگ نےسی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے نئے رکن کی قیادت کرتے ہوئے دو مرتبہ انقلاب کے مقدس مقامات کی زیارت کی۔
 کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں قومی کانگریس نے ایک سوشلسٹ جدید ملک کی جامع طور پر تعمیر اور چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کو جامع طور پر فروغ دینے کے لیے ایک عظیم الشان خاکہ تیار کیا ۔ 20ویں قومی کانگریس کے اختتام کے فوراً بعد، شی جن پھنگ نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی نئی قائمہ کمیٹی کی قیادت کرتے ہوئےصوبہ شان شی کے شہر یان آن کا دورہ کیا تاکہ انقلابی جنگ کے دور میں یان آن میں پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے شاندار سالوں کو  دوبارہ زندہ کیا جا سکے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ "یان آن دور کی شاندار روایات ، مضبوط اور درست سیاسی سمت،ذہن کو آزاد رکھنے  اور حقائق سے سچ کی تلاش، عوام کی دل و جان سے خدمت کرنے کا بنیادی مقصد ، خود انحصاری اور محنت سے کام کرنے کا جذبہ، پارٹی کی قیمتی روحانی دولت ہے اور اسے نسل در نسل منتقل ہونا چاہیے۔"