فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کے ردعمل میں روس کا اپنی عسکری صلاحیت کو مضبوط کرنے کا اعلان

2023/04/04 09:21:05
شیئر:
3اپریل کو روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گلشکو نے کہا کہ فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کے ردعمل میں روس مغربی اور شمال مغربی سمتوں میں اپنی عسکری صلاحیت کو مضبوط کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر نیٹو کے دیگر رکن ممالک کے فوجی اور عسکری تنصیبات فن لینڈ میں تعینات کی جاتی ہیں تو روس اپنی عسکری سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کرے گا۔
 اس سے قبل فن لینڈ کے صدارتی دفتر نے اعلان کیا تھا کہ وہ 4 اپریل کو نیٹو کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں باضابطہ طور پر نیٹو میں شمولیت اختیار کرے گا جس کی تصدیق نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کی تھی۔