اسرائیلی فرم نے اپنے ہیکنگ ٹولز تک امریکہ کو رسائی دی

2023/04/04 19:38:06
شیئر:

اطلاعات کے مطابق ایک  خفیہ معاہدے کو 8 نومبر 2021 کو حتمی شکل دی گئی جو ایک اسرائلی فرم این ایس او گروپ اور امریکی فرنٹ میں کمپنی کے درمیان ہوا ۔

اس معاہدے کے تحت اسرائیلی فرم این ایس او گروپ نے امریکی حکومت کو اپنے سب سے طاقتور ہتھیاروں میں سے ایک تک رسائی دی تھی جو ایک جیولوکیشن ٹول ہے جو صارف کے علم یا رضامندی کے بغیر دنیا بھر میں موبائل فونز کو خفیہ طور پر ٹریک کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ صرف پانچ دن قبل بائیڈن انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ این ایس او کے خلاف کارروائی کر رہی ہے، جس کے ہیکنگ ٹولز کو دنیا بھر کی حکومتیں سیاسی مخالفین، انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کی جاسوسی کے لیے برسوں سے استعمال کرتی رہی ہیں۔