ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سعودی عرب کا دورہ کریں گے ،ایرانی میڈیا

2023/04/04 09:17:18
شیئر:
"تہران ٹائمز" کی رپورٹ کے مطابق،  3 اپریل کو ایران کے اول نائب صدر محمد مخبر نے تصدیق کی کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ رئیسی کے صدر بننے کے بعد  ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کا فروغ اُن کی اہم حکمت عملی رہی ہے۔