جرمن مورخ کی یوکرین کو ہتھیاروں کی مسلسل فراہمی کی شدید مخالفت

2023/04/04 10:39:27
شیئر:


جرمن مورخ انتون لاسو نے حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ "نارڈ اسٹریم" قدرتی گیس پائپ لائن کی تباہی کے بعد جرمنی بری طرح متاثر ہوا ہے ، ملک میں زندگی کے تمام شعبوں کو مشترکہ طور پر جنگ کے خلاف اپنی آوازیں بلند کرنی ہوں گی اور یوکرین کو ہتھیاروں کی جاری فراہمی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
انتون لاسو کا کہنا ہے کہ جرمنی کے صنعت اور زراعت سمیت دیگر  پیداواری شعبے اور لوگوں کی ضروریات زندگی کے لئے توانائی کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور جرمن عوام کی زندگی کی بنیاد تباہ ہو چکی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ روس ۔یوکرین تنازعہ کے جاری رہنے سے پورے یورپ پر دور رس اور گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اس وقت مغربی ممالک بدستور یوکرین کو اسلحے کی فراہمی میں اضافہ کر رہے ہیں جو تنازعے کی کشیدگی میں اضافہ کرنے کے مترادف ہے۔
انتون لاسو نے کہا کہ یوکرین کو ہتھیاروں کی مسلسل فراہمی کی پالیسی سے صورتحال مزید بگڑےگی اور عام سوچ رکھنے والے لوگ اس نقطہ نظر کی حمایت نہیں کریں گے اور نہ ہی وہ خاموش بیٹھنےکا رویہ اپنا سکتے ہیں۔ اس عمل کی سختی سے مخالفت کی جانی چاہیے۔