چین یوکرین بحران کے پرامن حل کا حامی اور فعال پروموٹر ہے، چینی وزارت خارجہ

2023/04/04 16:45:18
شیئر:

چار اپریل کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین، یوکرین بحران کا فریق نہیں اور اس کے  پرامن حل کا مضبوط حامی اور فعال پروموٹر ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہم بحران کے سیاسی حل کے لیے یورپی فریق کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، اور یورپی فریق سے  بھی یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ اسٹریٹجک آزادی اور سیاسی دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا اور یورپ میں طویل مدتی امن اور استحکام کے حصول کے لیے ٹھوس قدم اٹھائے گا۔