فن لینڈ کی نیٹو میں باضابطہ شمولیت کے جواب میں فوجی اقدامات کیے جائیں گے، روسی وزارت خارجہ

2023/04/05 15:48:10
شیئر:

فن لینڈ نے 4 اپریل کو باضابطہ طور پر نیٹو میں شمولیت اختیار کی اور اس کا 31 واں رکن ملک بن گیا۔ 2020 میں شمالی مقدونیہ کے نیٹو میں شمولیت کے بعد یہ نیٹو کی پہلی توسیع ہے۔
فن لینڈ اور روس کے درمیان 1,200 کلومیٹر طویل   زمینی سرحد ہے۔گزشتہ سال فروری میں روس اور یوکر ین تنازعہ بڑھنے کے بعد سے فن لینڈ اور سویڈن نے اپنی دیرینہ  غیر جانب دارانہ فوجی  پالیسی کو ترک کر دیا اور گزشتہ سال مئی میں اسی وقت نیٹو میں شمولیت کے لیے درخواست دی تھی۔  ضوابط کے مطابق، نیٹو کو نئے اراکین کے داخلے کے لیے  30 رکن ممالک کی "متفقہ رضامندی" حاصل کرنا ضروری ہے۔ فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو کی رکنیت ترکی اور ہنگری کی جانب سے توثیق میں تاخیر کی وجہ سے تعطل کا شکار  تھی ۔ اس سال کے آغاز سے فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کے حوالے سے ترکی اور ہنگری کے رویوں میں تبدیلی آئی۔ 27 مارچ کو، ہنگری کی پارلیمنٹ نے نیٹو میں شمولیت کے لیے فن لینڈ کی درخواست کو منظور کرنے کے لیے ووٹ دیا اور  30 مارچ کو، ترک پارلیمنٹ نے فن لینڈ کے نیٹو میں شمولیت کی منظوری دی۔
فن لینڈ کی نیٹو کی سرکاری رکنیت کے جواب میں، روس نے 4  تاریخ کو کہا کہ وہ فوجی ٹیکنالوجی سمیت دیگر  اقدامات کے ساتھ  اب جواب دینے پر مجبور  ہے۔