مغربی پابندیاں طویل عرصے تک برقرار رہیں گی، روس کو درمیانی اور طویل مدتی تبدیلی کا منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت ہے،روسی صدر پیوٹن

2023/04/05 15:52:29
شیئر:

4 اپریل کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے تولا کے دورے کے دوران کہا  کہ روس کے خلاف مغربی پابندیاں طویل عرصے تک برقرار رہیں گی، لہذا ٹیکنالوجی اور مصنوعات کے لئے  متبادل درآمدی پالیسیاں مرتب کرنے کے علاوہ، روس کو قومی سطح پر خود مختار ترقی کے اسٹریٹجک ہدف کے حصول کے لئے درمیانی اور طویل مدتی تبدیلی کے منصوبے مرتب کرنے کی بھی ضرورت ہے.
پیوٹن نے کہا کہ پابندیوں نے روس میں بہت سی صنعتوں کو شدید متاثر کیا ہے لیکن روس نے قومی معیشت کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لئے انسانی اور مادی وسائل کو کامیابی سے متحرک کیا ہے۔ اس مقصد کے لئے ، روسی فیڈریشن نے مغربی مصنوعات کو اپنے یا دوست ممالک میں تیار کردہ اسی طرح کی مصنوعات سے تبدیل کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے ہیں۔