چپ کی برآمد پر پابندی کا معاہدہ ہے یا نہیں .چین نے امریکہ، جاپان اور نیدرلینڈز سے وضاحت طلب کرلی

2023/04/05 16:23:43
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 3 سے 4 اپریل تک ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی کونسل آن ٹریڈ ان گڈز کا اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں چین نے امریکہ، جاپان اور نیدرلینڈز کے درمیان چپ کی برآمد پر پابندیوں سے متعلق معاہدے پر تشویش کا اظہار کیا۔
چین کے نمائندے کا کہنا تھا کہ معاہدے کے بارے میں کوئی باضابطہ معلومات نہیں ہیں جس کی میڈیا نے بڑے پیمانے پر کورج کی ہے۔ چین نے ڈبلیو ٹی او کے تین ارکان سے پوچھا کہ کیا یہ معاہدہ موجود ہے؟ اگر ایسا ہے تو کیا ڈبلیو ٹی او کے ارکان کو مطلع کیا جانا چاہئے اور ڈبلیو ٹی او کے ارکان کی طرف سے ان کا جائزہ لیا جانا چاہئے؟
چین کے نمائندے نے نشاندہی کی  کہ متعلقہ ارکان اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ یہ معاہدہ ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے اور اسی وجہ سے جان بوجھ کر معاہدے کے مواد کے بارے میں خاموش رہتے ہیں۔ چین کا ماننا ہے کہ یہ معاہدہ ڈبلیو ٹی او کے کھلے پن اور شفافیت کے اصول کی خلاف ورزی کرتا ہے ،ڈبلیو ٹی او قوانین کے اختیار اور تاثیر کو کمزور کرتا ہے، اور امریکہ، جاپان اور نیدرلینڈز سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ڈبلیو ٹی او کو معاہدے اور فالو اپ اقدامات سے آگاہ کریں ۔ساتھ ہی  چین  ڈبلیو ٹی او سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ان اقدامات کی نگرانی کو مضبوط بنائے۔