سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عدالت میں پیش ، 34 الزامات سے انکار

2023/04/05 16:08:27
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق چار اپریل کی سہ پہر  سابق امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ نیویارک کی مین ہیٹن ڈسٹرکٹ کورٹ میں پوچھ گچھ کے لیے پیش ہوئے۔ ٹرمپ نے فرد جرم میں 34 الزامات کا اعتراف نہیں کیا۔
 مین ہیٹن ڈسٹرکٹ کورٹ نے ٹرمپ کے خلاف ایک فرد جرم جاری کی تھی جس میں تجارتی فراڈ سے متعلق 34 الزامات شامل ہیں۔ استغاثہ نے مقدمے کی سماعت کے بعد کہا کہ نیویارک ریاست  میں دیگر جرائم کو چھپانے کے لیے کمرشل فراڈ کا استعمال جرم ہے جبکہ استغاثہ کے پاس پہلے ہی 'اضافی شواہد' موجود ہیں۔ ٹرمپ کے وکلا نے مقدمے کی سماعت کے بعد کہا کہ ٹرمپ کے خلاف فرد جرم صرف ایک 'سانچہ' ہے جس میں 'وفاقی اور ریاستی قوانین کی خلاف ورزیوں' کا ذکر نہیں کیا گیا ۔ مقدمے کا اگلا مرحلہ، جس میں ٹرمپ کو ذاتی طور پر پیش ہونے کی ضرورت ہے، 4 دسمبر کو ہوگا۔