سی پی سی پارٹی بھر میں موضوعاتی تعلیم کا اہتمام کیوں کرتی ہے؟

2023/04/05 19:47:51
شیئر:

حال ہی میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ  اس سال اپریل سے  پارٹی کے 96 ملین سے زائد پارٹی ممبران اور کیڈرز نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریے کا مطالعہ اور نفاذ کے موضوع پر تعلیمی منصوبے میں شرکت کریں گے۔
سی پی سی  کی موضوعاتی تعلیم سے مراد پارٹی بھر میں مختلف شکلوں اور مواد میں کیا جانے والا مرکوز مطالعہ اور تعلیم ہے۔ 100 سال قبل سی پی سی کے قیام کے بعد سے مختلف اوقات اور مراحل میں، سی پی سی نے اپنی حقیقی ضروریات کے مطابق اندرون پارٹی مطالعہ اور تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا. 2012 میں پارٹی کی  18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے ، سی پی سی نے لگاتار پانچ مطالعہ اور تعلیمی سرگرمیوں کو نافذ اور مکمل کیا ہے ، جس نے قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں۔
سی پی سی  کی 20 ویں قومی کانگریس نے یہ واضح کیا کہ چین کی معاشی اور سماجی ترقی کا اسٹریٹجک ہدف بنیادی طور پر 2035 تک سوشلسٹ جدیدیت کا ادراک اور اس صدی کے وسط تک چین کو ایک جدید سوشلسٹ طاقت میں تبدیل کرنا ہے، یعنی "دوسرا صد سالہ ہدف" حاصل کرنا ہے۔ موجودہ موضوعاتی تعلیم میں، سی پی سی کا تقاضا ہے کہ پارٹی کے تمام ارکان نئے عہد میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے نظریے کے تصورات ، روح اور عملی تقاضوں کا جامع مطالعہ کریں اور اسے سمجھیں۔