زما نہ امن میں بھی بہادری کے جذبات کی ضرورت کیوں ہوتی ہے

2023/04/05 15:43:39
شیئر:

5 اپریل ، چین کے روایتی تہوار چھنگ منگ کا دن ہے، جب چینی لوگ  اپنے آباؤ اجداد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس پر سوگ مناتے ہیں۔
کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں ہم کبھی نہیں بھول سکتے، یعنی وہ ہیرو اور شہید جنہوں نے قومی آزادی  اور ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے اپنی جانوں  کی  قربانیاں دیں۔ "زمانہ امن  میں بھی بہادری کے جذبات کی  ضرورت کیوں ہے"؟  کیسے  اپنے  ہیروز سے سیکھا جائے اور شہدا کے جذبے کو آگے بڑھایا جائے؟اس بارے میں چینی صدر شی جن پھںگ نے کئی مواقع پر اپنے نظریات پیش کیے ہیں۔
2 ستمبر 2015 کو "جاپان کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ کی فتح کی 70 ویں سالگرہ"منانے  کی تقریب سے شی جن پھنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا  کہ ایک ہونہار قوم ہیروز کے بغیر  اور  ایک ہونہار ملک بانیوں کے بغیر نہیں ہو سکتا۔