چین کے گھریلو تجارتی سیٹلائٹ کی آن لائین فروخت

2023/04/05 16:03:42
شیئر:

حال ہی میں، چین میں گھریلو تجارتی سیٹلائٹ مصنوعات ای کامرس پلیٹ فارم پر عوام کو فروخت کی گئیں ہیں  جن کی قیمت رعایت کے بعد  کم از کم 10 لاکھ یوآن  ہے۔کھلے چینلز کے ذریعے شفاف قیمت پر سیٹلائٹ فروخت کرنا  ایک نیا رجحان  ہے۔

سیٹلائٹ پراڈکٹ "۱یو  کیوب سیٹ " جس کی قیمت 2 ملین یوآن ہے،یہ ایک کم لاگت کا مائیکرو سیٹلائٹ ہے جس کا سائز 1,000 مکعب سینٹی میٹر ہے اور یہ بین الاقوامی عمومی معیارات کے مطابق ہے۔ نیٹ ورکنگ کے ذریعے، یہ سمندر، فضا کے ماحول اور بحری جہازوں کی نگرانی کر سکتا ہے۔ یہ وسیع پیمانے پر جامعات  اور سائنسی تحقیقی اداروں میں ایرو اسپیس سائنس کی تحقیق اور تعلیم کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

 ساتھ  ہی  "اسپیس سیلفی" نامی ایک سروس بھی ہے  جو سیٹلائٹ کے خلا میں داخل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی تصاویر کو ڈسپلے کر سکتی ہے، اور ڈسپلے اسکرین اور خلائی پس منظر کی تصویر بطور "اسپیس سیلفی" لے کر صارفین کو واپس بھیج سکتی ہے۔جس کی لاگت ایک سال کے لیے 2 ملین یوآن اور دو سال کے لیے 3 ملین یوآن ہے۔