شی جن پھنگ نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور یورپی کمیشن کے صدر وان ڈیر لیئن کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کی

2023/04/06 19:57:12
شیئر:
شی جن پھنگ نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور یورپی کمیشن کے صدر وان ڈیر لیئن کے ساتھ  سہ فریقی ملاقات کی
6 اپریل کی سہ پہر چینی صدر  شی جن پھنگ، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور یورپی کمیشن کی صدر وان ڈیر لیئن نے بیجنگ میں چین، فرانس اور یورپی یونین کے درمیان سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا۔
شی جن پھنگ  نے کہا کہ صدر میکرون اور چیئر پرسن وان ڈیر لیئن کا دورہ چین، چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے یورپی فریق کی مثبت خواہش کی عکاسی کرتا ہے اور یہ چین اور یورپی یونین کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ اس وقت، بین الاقوامی صورتحال پیچیدہ  ہے، یوکرین کا بحران کافی عرصے سے جاری ہے، وبا کے بعد عالمی معاشی بحالی کی رفتار سست  ہے  ، بین الاقوامی مالیاتی مارکیٹ ہنگامہ خیز ہے، اور ترقی پذیر ممالک کو بڑھتی ہوئی مشکلات کا سامنا ہے. چین اور یورپی یونین کو بات چیت اور تعاون پر عمل کرنا چاہئے، عالمی امن و استحکام کا تحفظ کرنا چاہئے، مشترکہ ترقی اور خوشحالی، انسانی تہذیب کی ترقی کو فروغ دینا چاہئے، اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے.
انہوں نے کہا کہ اس سال چین اور یورپی یونین کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 20 ویں سالگرہ ہے۔ چین یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کی ترقی کی عمومی سمت اور بنیادی اصول کو سمجھنے، تمام سطحوں پر تبادلوں کو جامع طور پر دوبارہ شروع کرنے، مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو فعال کرنے، مداخلت اور چیلنجوں کو ختم کرنے اور چین-یورپی یونین تعلقات کی ترقی اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی میں نئی تحریک پیدا کرنے کے لئے یورپی یونین  کے ساتھ کام کرنے  کو تیار ہے